Chief Minister Balochistan, Mir Sarfaraz Bugti addressing the session of the assembly: Photo provided by DGPR

نیوز ڈیسک

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک  بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بتدریج نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لیے بھی ایک محفوظ صوبہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن (QMC) کو واضح اور سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کتوں اور بلیوں کو کسی صورت نہ مارا جائے اور نہ ہی انہیں جعلی یا غیر معیاری ویکسین دی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کوئٹہ میں بین الاقوامی معیار کی TNVR (Trap, Neuter, Vaccinate, Release) پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت آوارہ کتوں اور بلیوں کی آبادی کو سائنسی، انسانی اور عالمی طور پر تسلیم شدہ طریقۂ کار کے مطابق کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
میر سرفراز بگٹی کے مطابق اس عمل میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم تنظیم “پناہ کوئٹہ” کے تعاون سے جانوروں کو سنبھالنے، ویکسینیشن، نیوٹرنگ اور محفوظ رہائی کے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف جانوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گا بلکہ ریبیج اور دیگر متعدی بیماریوں کی روک تھام میں بھی مؤثر ثابت ہوگا، جس سے عوامی صحت کو تحفظ حاصل ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت بین الاقوامی SOPs، شفافیت اور انسانی رویّے پر مبنی جانوروں کے تحفظ کے تمام منصوبوں پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔
حکومت بلوچستان جانوروں کے حقوق، ذمہ دار حکمرانی اور عوامی فلاح کے فروغ کے لیے مؤثر اور پائیدار پالیسیوں پر عمل پیرا رہے گی.  ۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں پروفیسر عابدہ حیدری نے پچھلے دنوں ایک پٹیشن بھی دائر کیا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.