ریاضبلوچ

چاغی (دالبندین) — سعودی عرب کے گورنر تبوک، پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز تلور کے شکار کی غرض سے اپنے خصوصی طیارے میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب جان نوشیروانی سمیت اعلیٰ سرکاری، انتظامی اور قبائلی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبالیہ وفد میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی، کمشنر رخشان ڈویژن محبوب اچکزئی، سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی، سابق وفاقی وزیر میر محمد ہاشم نوتیزئی، ڈپٹی کمشنر چاغی عطاالمنعم بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمان ساتکزئی اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

دالبندین ایئرپورٹ پر مختصر قیام کے بعد گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان سخت سیکیورٹی حصار میں اپنی مخصوص شکارگاہ کی جانب روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہر سال دسمبر اور جنوری میں پرنس فہد بن سلطان ضلع چاغی اور تحصیل دالبندین کے مختلف علاقوں میں تلور کے شکار کے لیے آتے ہیں۔

اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دالبندین ایئرپورٹ روڈ، اہم شاہراہوں اور گزرگاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.