پشین: گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول، کلی ڈب خانزئی میں سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقسیم اسناد کے لیے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صحافی ایوب ترین، ہیڈماسٹر نصراللہ انصاری، اور قبائلی مشر ملک احسام الدین کے ساتھ اساتذہ، طلبہ اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء نے طلبہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون کو سراہا۔ اسکول نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو خصوصی انعامات اور اسناد بھی دی، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دیگر بچوں میں بھی محنت کا جذبہ پیدا ہو۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایوب ترین، بیورو چیف ہم نیوز کوئٹہ اور جنرل سیکرٹری کوئٹہ پریس کلب، نے نہ صرف بچوں کے شاندار نتائج کی تعریف کی بلکہ ہیڈماسٹر نصراللہ انصاری کو اسکول کے بچوں کے یونیفارم کے لیے 20,000 روپے کا خصوصی تعاون بھی پیش کیا، جو ان کی تعلیم دوستی کا عملی ثبوت ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کی کامیابی میں ان کی شب و روز محنت، والدین کی شفقت اور اساتذہ کی جدوجہد شامل ہے، اور مستقبل میں ان کے لیے مزید کامیابیاں منتظر ہیں۔

ہیڈماسٹر نصراللہ انصاری نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی محنت جاری رکھیں کیونکہ ہمارے معاشرے کا مستقبل انہی کی محنت پر روشن ہے۔

تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی، صحافی ایوب ترین، ہیڈماسٹر نصراللہ انصاری، قبائلی مشر ملک احسام الدین اور دیگر اساتذہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.