کوئٹہ : کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کی معطلی میں مزید دو روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس 18 نومبر تک معطل رہے گی۔ حکام کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں توسیع کا فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انٹرنیٹ سروس کی معطلی میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔







