تربت : ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زیر صدارت بیست پنجگاہ لبد بارڈر پر ایرانی حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دوطرفہ تجارت کے فروغ اور سرحدی تجارت کے دوبارہ آغاز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرحدی تجارت کی بحالی، کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کرنے اور آمد و رفت کے مؤثر نظام پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بارڈر پلر نمبر 214 سوراب مند کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں باقاعدہ طور پر تجارت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر بشیر احمد بڑیچ نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے آغاز سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور مکران ڈویژن کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستانی اور ایرانی حکام جلد سوراب مند بارڈر پوائنٹ کا دورہ کریں گے، جبکہ ایرانی وفد یکم دسمبر کو بارڈر کا معائنہ کرے گا۔ ان دوروں کے بعد اسی ہفتے کے دوران بارڈر کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔

علاقے کے عوام اور تاجر برادری نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے دوبارہ آغاز سے مقامی معیشت میں نئی جان پیدا ہوگی اور پاکستان و ایران کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.