نیوزڈیسک

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی صدارت میں مون سون 2025 کی متوقع بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کو بروقت اقدامات اور باہمی رابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری ایریگیشن حافظ عبدالماجد، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے والے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں تیاریوں اور درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ:

  • تمام اضلاع میں افسران اور عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
  • نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
  • متعلقہ ادارے اپنی مشینری اور وسائل کو فعال رکھیں۔
  • بارشوں کے دوران شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ سے بچانے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
  • محکموں کے درمیان موثر کوآرڈینیشن کو ترجیح دی جائے۔

چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ عید کے فوری بعد مقامی سطح پر اجلاس منعقد کر کے مون سون پلان کو حتمی شکل دیں، اور تمام متعلقہ اداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے۔ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کا مقصد ایک منظم، مشترکہ اور فعال نظام کے ذریعے مون سون کے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنا ہے تاکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.