کوئٹہ (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں کو تقریباً دو ماہ قبل زیارت کے علاقے زیزری سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اغوا کاروں کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں محمد افضل اور ان کے بیٹے نے اپنی رہائی کے لیے اپیل کی تھی۔
تاحال حکام کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی مقتول افسر کے اہل خانہ نے اس پر کوئی ردعمل دیا ہے







