سٹاف رپورٹر
واشک میں اسپورٹس فنڈز کے حوالے سے الزامات کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ صوبائی مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ نے واضح کیا کہ "زابد ریکی نے اسپورٹس کے لیے فنڈز تو حاصل کیے، لیکن ایک بلا تک نہیں خریدا۔” ان کا کہنا تھا کہ اگر الزامات لگانے والوں کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، ورنہ معافی مانگیں۔
اسمبلی اجلاس میں مینا مجید نے کہا کہ سیاست چمکانے کے لیے "عورت کارڈ” استعمال کرنے والوں کی حقیقت سب پر آشکار ہو گئی ہے۔ ایک خاتون رکنِ اسمبلی نے بھی کہا کہ "اسمبلی میں ان کی اصلیت آج سب کے سامنے آ گئی۔”
مینا مجید نے مزید کہا کہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو سپورٹ کی ضرورت ہے، اور وہ وزیراعلیٰ کی مکمل حمایت سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ معاملہ اب سیاسی اور عوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔