مقبوضہ کشمیر کی کشیدگی: ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت پر خود مسئلہ سلجھانے کی امید ظاہر کر دی
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خود ہی حل کر لیں گے۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ان دونوں ممالک کے درمیان 1500 سال سے تناؤ چلا آ رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں۔”
یاد رہے کہ 22 اپریل کو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکتوں کے بعد نئی دہلی نے 23 اپریل کو سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرتے ہوئے پاکستان کے شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے جواب میں 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں اس بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور ہر ممکن سطح پر اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے جارحانہ رویے کا نوٹس لیا جائے تاکہ خطے کے امن کو مزید خطرات سے بچایا جا سکے۔