سٹاف رپورٹر
زیارت: زیارت کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں گھر کا سامان لے جانے والا ٹرک گہری کھائی میں جاگرا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ہرنائی سے زیارت کی جانب آ رہا تھا اور راستے میں بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد اور لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔