کوئٹہ: جناح ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گشت پر مامور ٹیم نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں مشتبہ ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے۔ تینوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔







