سٹاف رپورٹر
مستونگ: تیری روڈ پر کلی ہزار خان کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
جاں بحق افراد کا تعلق کانک سے بتایا جاتا ہے۔ وہ مستونگ کی طرف سفر کر رہے تھے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید معلومات واقعے کی تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔