نمائندہ خصوصی : خضدار، 27 جولائی – خضدار کے علاقے سورگز میں قومی شاہراہ M8 پر تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ لاشیں ہفتہ کی صبح معمول کے گشت کے دوران ملی ہیں۔

پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت ڈاکٹر عبدالمجید مینگل، عطا الرحمن دولتخانزئی، اور ممتاز احمد دولتخانزئی کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق ضلع خضدار سے بتایا جا رہا ہے۔

لاشوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کیے جانے کا عمل جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.