کوئٹہ (ویب ڈیسک): بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ژوب میں فائرنگ کے ایک الگ واقعے میں ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق ضلع موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللہ جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعے کی نوعیت جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دونوں واقعات کو ٹارگٹڈ حملے قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مزید تفصیلات پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔







