عمران سمالانی : کوئٹہ (بلوچستان): ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین کان کن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزدور زیر زمین کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک زہریلی گیس بھر گئی۔ کان کن بے ہوش ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق مزدوروں میں ایک کا تعلق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن سے جبکہ دو کا تعلق علمدار روڈ مری آباد سے بتایا گیا ہے۔ اس سانحے نے ایک بار پھر کان کنوں کے غیر محفوظ حالاتِ کار کو اجاگر کردیا ہے، خصوصاً اُن مزدوروں کے لیے جو پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور کان کنی کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ چیف انسپکٹر مائنز اینڈ منرلز عبدالغنی نے حادثے کی نوعیت اور ابتدائی وجوہات کا جائزہ لیا۔

پس منظر

بلوچستان میں کوئلہ کان کنی ہمیشہ سے خطرناک مانی جاتی ہے جہاں دھماکے، زہریلی گیس بھرنے اور کان بیٹھنے کے واقعات عام ہیں۔ ہر سال درجنوں کان کن ان قابلِ تلافی حادثات میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد پر سوالات اٹھتے رہتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.