نیوز ایجنسیاں
انڈیا :احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ AI-171 کے حادثے میں ایک معجزاتی واقعہ پیش آیا جب بھومی چوہان نامی خاتون صرف 10 منٹ کی تاخیر سے فلائٹ نہ لے سکیں اور یوں المناک حادثے سے محفوظ رہیں۔
حادثے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھومی نے کہا، "جب مجھے پتا چلا تو میں کانپ گئی۔ وقت پر نہ پہنچنے پر افسوس ہو رہا تھا، لیکن اب سمجھ آ رہا ہے کہ قدرت نے مجھے بچا لیا۔”
حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ متاثرہ مسافروں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے۔