نیوز ڈیسک
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے سید صبور آغا کو ضلع پشین کا نیا سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
سید صبور آغا ایک تجربہ کار اور سینئر پولیس افسر ہیں جنہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع میں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، نظم و ضبط اور قیادت کی خوبیوں کے باعث پولیس فورس میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سید صبور آغا کی تعیناتی سے ضلع پشین میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے اور پولیس کارکردگی میں مزید بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ اقدام حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے







