کوئٹہ، 17 جولائی — محکمہ تعلیم سکولز بلوچستان نے صوبے کے سرد زون میں قائم تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بلوچستان کے سرد علاقوں میں اسکولز 22 جولائی سے بند کیے جائیں گے اور یہ تعطیلات یکم اگست تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کا فیصلہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور عملہ شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ اعلان صوبے کے ان علاقوں کے لیے کیا گیا ہے جہاں سال کے زیادہ تر حصے میں موسم نسبتاً سرد رہتا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان نے تمام متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ تعطیلات کے شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.