چمن: پاک افغان بارڈر کے قریب دھماکہ، 4 جاں بحق

چمن: چمن پاک افغان بارڈر کے قریب واقع ٹیکسی اسٹینڈ اور مہاجرین کیمپ کی حدود میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز پورے چمن شہر اور گرد و نواح میں سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے فوراً بعد لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مقامی سرکاری ہسپتالوں سے ایمبولینسز روانہ کی گئیں جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

حکومت بلوچستان نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعلیٰ نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت اور محرکات معلوم کیے جا سکیں۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.