پشین (عصمت حنفی سردار محمد خوندی ) 

 

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بٹے زئی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین شہید ہو گئے۔ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب سیکورٹی اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

 

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر زین الدین ترین اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

 

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان، آئی جی پولیس، اور دیگر اعلیٰ حکام نے سب انسپکٹر زین الدین ترین کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور امن دشمن عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.