Screenshot

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی کو پیر کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں نیا وزیراعلیٰ منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے واک آؤٹ کے باوجود انتخابی عمل جاری رہا۔

اسمبلی اسپیکر بابر سلیم سواتی کے مطابق سہیل آفریدی نے 145 رکنی ایوان میں سے 90 ووٹ حاصل کیے، جبکہ جے یو آئی (ف)، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔ اسپیکر نے بتایا کہ تین ارکان اس وقت بیرونِ ملک ہیں۔

نتائج کے اعلان کے بعد ایوان میں “سہیل آفریدی زندہ باد” کے نعرے گونج اٹھے اور تحریک انصاف کے ارکان نے عمران خان کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔

اپنی پہلی تقریر میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک عام کارکن، درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کو قیادت کے قابل سمجھا۔

انہوں نے کہا، “نہ میرا تعلق بھٹو، زرداری یا شریف خاندان سے ہے، میں قبائلی علاقوں سے ہوں اور اپنے پس منظر پر فخر ہے۔”

آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قبائلی عوام کی محرومیوں کو محسوس کیا اور ان کے نمائندے کے طور پر انہیں منتخب کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ عمران خان کے ویژن برائے انصاف، ترقی اور گڈ گورننس پر عمل کرتے ہوئے صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.