پنجگور کے علاقے دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ حملہ آوروں نے دو گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پنجگور شہر سے تقریباً 60 کلومیٹر دور چیدگی–دستک کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اچانک حملہ کیا اور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق حملے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت داود ولد عوض اور جان سالم ولد حاجی فیض محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جو سرحدی گاؤں نگر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

آخری اطلاعات تک باقی چار جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر فراہم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.