حنیف ترین:
ہرنائی کے علاقے طالب لیز میں واقع کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 6 کانکن زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ کانکنوں کو کان سے نکالا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں واجد، شیر افضل، امیر محمد، اشرف علی اور آغا محمد شامل ہیں۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متعلقہ حکام نے حفاظتی اقدامات پر نظرثانی شروع کر دی ہے