File Photo: Four injured in Khuzdar hand grenade attack

نمائندہ خصوصی

ڈیرہ بگٹی / بھاگ – ڈیرہ بگٹی کے علاقے ماڑی میں اتوار کے روز زیر زمین نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک چرواہا جاں بحق ہوگیا۔ لیویز حکام کے مطابق بارودی سرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی تھی جو چرواہے شادمان بگٹی کے گزرنے پر پھٹ گئی۔ لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بھاگ شہر میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک مزدور کا چار سالہ اکلوتا بیٹا نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے بننے والے گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ نکاسی آب کا منصوبہ کئی ماہ سے زیر تعمیر ہے جبکہ ٹھیکیدار منصوبہ ادھورا چھوڑ کر غائب ہو چکا ہے۔

شہریوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں اور بلدیاتی نمائندوں کی مجرمانہ غفلت کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر کے کئی اہم مقامات، جن میں پیر صابر شاہ، حیدر شاہ شہنشاہ اور صوفن شاہ جیسے مذہبی مقامات شامل ہیں، گندے پانی سے بھر چکے ہیں، جو صحت و صفائی کے سنگین مسائل کو جنم دے رہے ہیں۔

شہری و سماجی حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ بارشوں میں یہ صورتحال کسی بڑے سانحے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر نصیرآباد، ڈپٹی کمشنر کچھی اور چیف آفیسر بلدیہ بھاگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر شہری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.