کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو پندرہ دن تک نافذ العمل رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں 16 اگست سے 31 اگست تک برقرار رہیں گی۔ دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور موٹر سائیکل چلاتے وقت چہرہ ماسک یا رومال سے ڈھانپنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، ہر قسم کے اجتماعات اور پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی۔
صوبائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں۔