نیوز ڈیسک
وزیر اعلی بلو چستان سرفراز بگٹی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ٹیویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی دفاعی صلاحیت، قومی اتحاد اور بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے ایک پیغام میں کہایومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہماری ایسی صلاحیت، مضبوط دفاع اور بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ہماری افواج اور سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی۔ دشمن جان لے، ہم ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔”
سرفراز بگٹی نے اس موقع پر پاکستانی سائنسدانوں، افواج اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کی بدولت 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے ایک ناقابل تسخیر دفاع حاصل کیا۔
یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور اس دن کو پاکستان کی ایٹمی قوت بننے کی علامت کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔