بلوچستان میں نرسوں کی شدید کمی، 10 ہزار کے مقابلے میں صرف 1700 نرسیں دستیاب

نیوز ڈیسک

کوئٹہ:بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال سے دوچار ہے،جس کے باعث صوبائی حکومت کی پوری مشینری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ بحران کے اس نازک وقت میں احتجاج اور سڑکوں کی بندش کسی صورت سیاست نہیں بلکہ انسانی جانوں کو براہِ راست خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روڈ بلاکجز ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کے برابر ہیں، جس سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی اختلافات بعد میں بھی ہو سکتے ہیں، مگر عوام کی جانیں انتظار نہیں کر سکتیں۔ صوبائی حکومت عوام کے تحفظ سے کسی صورت توجہ ہٹانے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے تمام سیاسی و سماجی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ کے مطابق اس وقت سب سے اولین ترجیح عوام کی جان بچانا ہے، رکاوٹ بننے کے بجائے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.