اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق علی حسن زہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے 39 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ آئینی عدالت کے احکامات کی روشنی میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر سماعت کے بعد سنایا، جس کا فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواستوں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی، جبکہ درخواستوں پر حتمی فیصلے تک علی حسن زہری کی رکنیت بھی معطل کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد اب پی بی 21 حب کے 39 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے گی، جس کے بعد مزید پیش رفت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.