کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 قلات کے سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
یہ پولنگ اس سے قبل حکومت بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال کے باعث ملتوی کی گئی تھی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ اب 10 مارچ 2026 کو ہوگی۔
دوبارہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے اس عمل کی نگرانی کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز بھی تعینات کر دیے ہیں۔
حکام کے مطابق شفاف اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔







