A deserted view of Hanna Lake. A wrecked boat is also lying on the shore of the lake: Photo Quetta Voice

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران معمول سے 41.9 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کوئٹہ سمیت صوبے کے سات اضلاع میں خشک سالی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر، اکتوبر اور نومبر 2025 میں پورے بلوچستان میں صرف 8.6 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ معمول کے 14.8 ملی میٹر کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ صوبے میں درجہ حرارت بھی اوسط سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

خشک سالی ایڈوائزری کے مطابق مئی تا نومبر 2025 کے دوران مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں بارشوں کی کمی میں مزید اضافہ ہوا، جبکہ مسلسل خشک دنوں کی تعداد بھی بڑھی، جو آنے والے ہفتوں میں خشک سالی کی شدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارشیں معمول سے کم جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے باعث کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ اور واشک میں خشک سالی مزید سنگین ہوسکتی ہے۔

تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں بلوچستان کے بعض علاقوں میں ایک نیا بارش کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے، جو جزوی ریلیف فراہم کر سکتا ہے اور خشک سالی کی شدت کو کچھ حد تک کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

حکام نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں چارہ اور پانی کی پیشگی ذخیرہ اندوزی، موبائل ہیلتھ اور ویٹرنری ٹیموں کی تعیناتی، ایس ایم ایس اور مساجد کے ذریعے بروقت آگاہی، چھوٹے کسانوں کے لیے سبسڈی کے حصول میں معاونت، اور پانی ذخیرہ کرنے کے نظام اور جدید آبپاشی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.