سبی (24جولائی) — سبی کے نواحی علاقے ڈنگرا کے قریب ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے بولان میل ایکسپریس دھماکے سے کچھ دیر قبل گزر چکی تھی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، بوگی نمبر 7 کو معمولی نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق، واقعے کے بعد فوری طور پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریلوے کی تکنیکی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہے تاکہ نقصان کا جائزہ لے کر ٹریک کو کلیئر کیا جا سکے۔

دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس، جو پنجاب سے کوئٹہ آ رہی تھی، کو ڈیرہ مراد جمالی کے مقام پر روک دیا گیا ہے، جبکہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس کو سبی پر عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے مزید بتایا کہ ٹریک کی کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد ہی ٹرینوں کو اپنی منزل کی جانب روانہ کیا جائے گا۔ فی الوقت ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.