سٹاف رپورٹر : کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت سے ایران ایئر کی پہلی پرواز زاہدان کے لیے روانہ ہوگئی، جس سے پاک ایران فضائی رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا۔

جمعرات کی رات کوئٹہ ایئرپورٹ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ منیجر، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ایئر کی پرواز آئی آر 824 رات 11 بج کر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، جس میں 75 مسافر سوار تھے۔ اس سے قبل رات 9 بج کر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ آنے والی پہلی پرواز نے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ایئرلائن کے مطابق یہ سروس ہفتہ وار ہر جمعرات کو چلائی جائے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، سفارتی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.