بلوچستان: دوہرے قتل پر وزیراعلیٰ کا ایکشن، ڈی ایس پی معطل، 11 گرفتار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دوہرے قتل کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس ریاست کے لیے ایک "ٹیسٹ کیس” ہے، جس میں انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے سے پہلے ہی نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک 11 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

"جو بھی اس کیس میں ملوث ہوگا، اسے گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کریں گے اور قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔”

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کسی کی جان لے۔

"میں وکٹم بلیمنگ پر نہیں جاؤں گا، ہمارا مؤقف روزِ اول سے واضح ہے کہ ریاست مظلوموں کا ساتھ دے گی۔”

انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ

"یہ نوبیاہتا جوڑا نہیں تھا۔ خاتون کے پانچ بچے ہیں جبکہ مقتول مرد کے بھی پانچ سے چھ بچے ہیں۔ ان کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔”

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت غیر قانونی جرگوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اور آئندہ ان پر سختی سے پابندی لگائی جائے گی۔

"ہم جرگوں کو پروموٹ نہیں کریں گے، آئین کے مطابق چلنا ہے۔ قبائلی معاشرے میں کبھی ڈی ویپنائزیشن کی سنجیدہ کوشش نہیں ہوئی، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ریاستی رٹ قائم کی جائے۔”

انہوں نے کہا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ غلط بیانیوں اور افواہوں کا سدباب کیا جا سکے۔

"ہم آئینی اور قانونی راستوں سے ہی لوگوں کو انصاف دلوائیں گے۔ یہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.