سٹاف رپورٹر
کوئٹہ مشرقی بائی پاس کے قریب بکرا منڈی کے نزدیک پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تھانہ منظور شہید کے ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی پولیس کے مطابق پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی ۔جسے نشانہ بنایا گیا ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔