منانمندوخیل

کوئٹہ: حکومت پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل مزیدتیزکردیا ہے۔محکمہ داخلہ بلو چستان کے حکام کےمطابق گزشتہ روز 431 افغان پناہ گزینوں کو ملک بدر کیا گیا،

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے کوئٹہ وائس کو بتایا کہ افغان سٹیزن کارڈ (ACC) اور پروف آف رجسٹریشن (PoR) کارڈ رکھنے والے پناہ گزینوں کو حکومت کی جانب سے جو مہلت دی گئی تھی، وہ اب ختم ہو چکی ہے۔ اس کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی مہراللہ بادینی کے مطابق گزشتہ روز 67 جبکہ آج 200 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں ملک بدر کرنے کے لیے قانونی مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی پناہ گزینوں کی نشاندہی اور گرفتاری کا عمل مرحلہ وار جاری رہے گا۔ سیکیورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ اس عمل کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کیا جا سکے۔

ڈی سی نے واضح کیا کہ حکومت انسانی ہمدردی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی پر عمل پیرا ہے، مگر غیر قانونی قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.