مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کو بھارتی جارحیت کا مؤثر اور طاقتور جواب دینے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہاالحمدللہ! افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے۔ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
"پاکستان نے آپریشن ‘بنیان المرصوس’ کے تحت جوابی کارروائی میں بھارت کی اُن مخصوص فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن کے ذریعے پاکستان پر حملے کیے گئے تھے۔”
وزیرِ اعظم نے کہا کہ”آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے اور بے گناہوں کی خون کا بدلہ لے لیا ہے۔ ہماری افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر دم تیار اور پوری قوت سے لیس ہیں۔”
انہوں نے بھارت کی جانب سے کی گئی ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ:
"بھارت کی پے در پے جارحانہ کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔ ہم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”