سٹاف رپورٹر: ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور کاکڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شہر میں روٹی کی قیمتوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 360 گرام وزنی روٹی کانیا نرخ مقرر کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ تمام تندور مالکان کو نئے نرخ نامے پر عمل درآمد کرنا ہوگا، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔