ویب ڈیسک

صدر مملکت کو بھارتی جارحیت اور ’آپریشن بنیان مرصوص‘ پر بریفنگ
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں حالیہ بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی حکمت عملی ’آپریشن بنیان مرصوص‘ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور افواج پاکستان کے دفاعی اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے افواج کا ردعمل قابل تحسین ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے، تاہم بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں نے پاکستان کو فیصلہ کن اقدام پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان ہر قیمت پر اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کرے گا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے رابطے میں ہے تاکہ بھارتی رویے کی حقیقت اور پاکستان کے مؤقف کو مؤثر طریقے سے اجاگر کیا جا سکے، اور خطے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.