سردار محمد خوندئ: قلعہ عبداللہ :
پاکستان پیپلز پارٹی کے  سنئیر رہنما اور سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کاکڑ کی نمازِ جنازہ منگل کی شام ان کے آبائی گاؤں کلی حبیب زئی میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، کارکنوں، قبائلی عمائدین اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ خوشحال خان کاکڑ، عوامی نیشنلُ پارٹی کے صوبای صدر اصغر خان اچکزئ ،صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ اور علی مدد جتک سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی و قبائلی شخصیات بھی موجود تھیں۔

شرکاء نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ خان کاکڑ ایک مدبر سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.