سید محمد یاسین
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے-
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ 2025) اتوار، 5 اکتوبر 2025 کو ملک بھر میں ایک ہی دن منعقد کیا جائے گا۔
یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کی۔
پی ایم ڈی سی کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2025 تمام صوبوں میں بیک وقت منعقد ہوگا تاکہ شفافیت اور یکساں معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ فیصلہ پاکستان بھر کے ہزاروں میڈیکل اور ڈینٹل امیدواروں کے لیے وضاحت اور تیاری کا مناسب وقت فراہم کرتا ہے جو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز میں داخلے کے خواہاں ہیں