نمائندہ پشین
پشین بلوچستان کے ضلع پشین میں واقع تورہ شاہ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر صدیق اللہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا اور ایک ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق، حملہ آوروں نے ڈاکٹر صدیق اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ڈاکٹر کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تاحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔