سٹاف رپورٹر
چمن: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بوستان سے اغوا کی جانے والی مسافر کوچ کو چمن کے علاقے سے بحفاظت برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ روز ایک مسافر کوچ کو بوستان کے قریب اغوا کر لیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس میں لیویز تھانہ بوستان کے انچارج سید بشیر آغا اور کاریزات کے انچارج نصیب اللہ نے بھی حصہ لیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوچ کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ اغوا میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔