نامہ نگار : قلات، 16 جولائی — قلات کے علاقے نیمرغ کراس کے قریب مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں تین مسافر شہید اور سات زخمی ہوئے ہیں، سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے اور فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اب تک جائے وقوعہ سے 3 لاشیں اور 5 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال قلات منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید زخمیوں اور ممکنہ طور پر دیگر لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بس کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے مزید کارروائی کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.