سٹاف رپورٹر

بولان: صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ دوسا چوکی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 28 مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ہائی وے پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد میں دو کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دو افراد تاحال نامعلوم ہیں۔

زخمیوں کا تعلق مختلف علاقوں جیسے صادق آباد، ٹھل، کشمور، کندھ کوٹ، گمبٹ، سکھر، رحیم یار خان اور علی آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے وقت کوچ کوئٹہ کی جانب رواں دواں تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید قانونی کارروائی لیویز فورس بالاناڑی کی زیر نگرانی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.