پنجگور (نمائندہ انتخاب):
پنجگور کے علاقے شاپاتان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے جاں بحق افراد کی شناخت ظفر ولد استاد محمد علی اور نعیم ولد حاجی اعظم کے نام سے کی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔







