پریس ریلیز : 

کوئٹہ: پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد خان کاکڑ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے بعض ارکان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی تفصیلات عید کے بعد وکلا برادری اور عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی جج کی بطور جج مستقلی کے معاملے میں اگر کسی غیر واضح شکایت کو بنیاد بنایا جائے تو اس سے انصاف کے عمل اور پیشہ ورانہ معیار کے حوالے سے سوالات جنم لیتے ہیں۔ ان کے مطابق بلوچستان کے باصلاحیت اور محنتی وکلا کی پیشہ ورانہ ترقی کے معاملات میں شفافیت اور واضح اصولوں کی پابندی ضروری ہے۔

منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ بار سیاست میں وکلا اپنے نمائندوں کو اس مقصد کے لیے منتخب کرتے ہیں کہ وہ وکلا کے حقوق کے تحفظ، آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام کے استحکام کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے معاملات کو اس انداز میں اٹھایا جانا چاہیے جس سے وکلا برادری کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی جج کی کارکردگی، عدالتی فیصلوں کے معیار اور مقدمات کو بروقت نمٹانے کی صلاحیت کے باوجود اس کی مستقلی کے معاملے پر اختلاف پیدا ہو تو اس کی وجوہات کو واضح انداز میں سامنے آنا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے ابہام کو دور کیا جا سکے۔

ان کے مطابق جسٹس محمد ایوب خان کی کارکردگی سے متعلق دستیاب رپورٹس میں ان کے فیصلوں اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو مثبت قرار دیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود ان کی مستقلی کے معاملے پر سامنے آنے والی صورتحال پر وضاحت ضروری ہے۔

پاکستان بار کونسل کے رکن نے یہ بھی کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میٹنگ منٹس جاری ہونے میں تاخیر بھی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات اور حقائق عید کے بعد بلوچستان کے وکلا اور عوام کے سامنے رکھے جائیں گے تاکہ معاملے کی مکمل تصویر واضح ہو سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.