نیوز ڈیسک :

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں سرحدی کشیدگی، سرحد پار دہشت گردی اور افغان مہاجرین کے مسائل سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اور افغان حکومت کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کر رہے ہیں، جبکہ قطر اور ترکی ان مذاکرات میں ثالثی اور سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مذاکرات کے پہلے مرحلے میں فریقین نے بنیادی نکات پر تبادلہ خیال کیا تھا، تاہم اب دوسرے مرحلے میں عملی پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان نے بارہا افغان حکومت پر کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ کابل ان الزامات کی تردید کرتا آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی اور سرحدی جھڑپوں کے بعد یہ مذاکرات نہایت اہمیت اختیار کر گئے ہیں، جن سے خطے میں امن و استحکام کی نئی راہیں کھلنے کی امید کی جا رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.