Screenshot

سٹاف رپورٹر:

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیرِاعلیٰ اور سابق چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی  نے مستونگ کو قلات ڈویژن سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

نواب محمد اسلم رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مستونگ تاریخی طور پر ریاستِ قلات کا ایک اہم اور مرکزی حصہ رہا ہے، جس کی سیاسی، ثقافتی اور انتظامی حیثیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا فیصلہ تاریخ، عوامی وابستگیوں اور زمینی حقائق کے منافی ہے۔

سابق وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوامی مشاورت کے بغیر کیے گئے ایسے فیصلے عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کرے اور کسی بھی حتمی اقدام سے قبل مقامی آبادی کی رائے کو ترجیح دی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.