اسلام آباد، 6 مئی – وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں آج چمن تا کراچی قومی شاہراہ N-25 کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ چمن سے کراچی تک 800 کلومیٹر طویل شاہراہ کی صرف دو سال کی قلیل مدت میں تکمیل ایک تاریخی پیشرفت اور وفاق و بلوچستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو اس اہم منصوبے پر خراج تحسین پیش کیا۔
گورنر مندوخیل نے کہا کہ N-25 شاہراہ، جسے بلوچستان کی ‘شہ رگ’ کہا جاتا ہے، نہ صرف معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے گی بلکہ سفر کو محفوظ بنائے گی اور حادثات میں ہر سال ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو کم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کوئٹہ تا کراچی سفر کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے کم ہو کر صرف چھ گھنٹے رہ جائے گا۔
گورنر نے بلوچستان کے تزویراتی محلِ وقوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ایران اور افغانستان کی سرحدوں سے منسلک ہے اور وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کا گیٹ وے بننے کی صلاحیت رکھتا ہے