سٹاف رپورٹر: کوئٹہ  – وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید طالب علم مصور کاکڑ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک معصوم طالب علم کو ظلم کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید مصور کی بے گناہ شہادت نے ہر درد مند دل کو غمزدہ کر دیا ہے، اور یہ سانحہ قابلِ مذمت ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس ظالمانہ واقعے میں ملوث کچھ عناصر کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے، اور باقی ملوث افراد کو بھی جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پوری سنجیدگی کے ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور کسی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن قانونی اور عملی اقدام اٹھائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے بزدلانہ حملوں کی روک تھام کی جا سکے اور معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.